turky-urdu-logo

تُرکی دنیا بھر کے سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار

تُرکی یورپی ممالک کے سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے بالکل تیار ہے تاہم اب اسے صرف یورپین یونین کی طرف سے اجازت کا انتظار ہے۔

ترکی نے سیاحت کو کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیاحتی مقامات اور ہوٹلز میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات مکمل کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے ایئر پورٹس پر کورونا وائرس ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

گذشتہ سال تُرکی میں جرمن سیاحوں کی آمد سب سے زیادہ تھی۔ یورپین یونین کے شہریوں دوسرے ممالک کے سیاحتی مقامات پر جانے کی اجازت کے منتظر ہیں۔ تُرکی نے یورپی سیاحوں کی آمد پر عائد پابندی 15 جون سے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کیلئے سیاحتی مقامات اور ہوٹلز پر تمام انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔

جرمنی کے ٹورازم کمشنر تھامس بیریس نے کہا ہے کہ تُرکی کے ساتھ سیاحوں کی آمد و رفت سے متعلق بات چیت جاری ہے۔ یورپین یونین اپنے شہریوں کو صرف انہیں ممالک کی سیر پر جانے کی اجازت دے گا جہاں کورونا وائرس سے نمٹنے کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

یورپین یونین نے فی الحال اپنے شہریوں کو یونان، اٹلی اور اسپین جانے کی اجازت دے دی ہے اور ان ممالک کے ہوٹلز نے بکنگ شروع کر دی ہے۔

یورپین یونین نے اپنے تمام ممبرز ممالک سے کہا ہے کہ جون کے آخر تک تمام انٹرنیشنل بارڈرز کھول دیئے جائیں تاکہ شہری ایک دوسرے کے ملک میں بآسانی آ جا سکیں۔ اٹلی نے اپنے ہمسایہ ممالک کیلئے بارڈرز پہلے ہی کھول دیئے ہیں۔ اس وقت ترکی کیلئے سیاحت کی صنعت کا کھولنا انتہائی ضروری ہو گیا ہے۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث کئے جانے والے لاک ڈاؤن سے معیشت کساد بازاری کا شکار ہے۔ ایسے میں صرف سیاحتی صنعت ہی معاشی بحالی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

Read Previous

امریکہ میں بزرگ شہری پر تشدد کرنے والے 2 پولیس افسروں کو معطل کردیا گیا

Read Next

اوپیک کا غیر معمولی اجلاس کل ہو رہا ہے

Leave a Reply