تیل کے پیداواری اور برآمدی ممالک کی تنظیم اوپیک کا غیر معمولی اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔ یہ اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کیا جائے گا۔ اس سے پہلے فیصلہ کیا گیا تھا کہ اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں خام تیل کی قیمتوں اور کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث تیل کی طلب میں کمی پر بات چیت کی جائے گی۔ اوپیک پلس کے ممبرز ممالک نے یکم مئی سے خام تیل کی یومیہ پیداوار میں 97 لاکھ بیرل یومیہ کمی کی ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ خام تیل کی یومیہ پیداوار میں مزید کمی کے حوالے سے ممبرز ممالک اپنی تجاویز دیں گے۔ توقع ہےکہ اوپیک خام تیل کی پیداوار میں مزید کمی کا فیصلہ کرے گی تاکہ تیل کی قیمتوں کو مستحکم کیا جا سکے۔
Tags: اوپیک