turky-urdu-logo

ترکی نے ہفتے کے آخر میں لگایا جانے والا دو روزہ کرفیو منسوخ کر دیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے جمعہ کے روز 15 صوبوں میں لگایا جانے والا 2 روزہ ویک اینڈ کرفیو منسوخ کردیا جو ابتدائی طور پر وبائی مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پلان کیا گیا تھا۔

ٹویٹر پر اردوان نے کہا ہمارا اس اقدام کو دوبارہ نافذ کرنے کا منصوبہ نہیں تھا ، لیکن کیسز کی تعداد ہزاروں میں تھی۔ اسی وجہ سے ہم نے ابتدائی طور پر ہفتے کے آخر میں کرفیو کا منصوبہ بنایا۔ لیکن ہم اپنے شہریوں کو جو 2.5 ماہ کے لاک ڈاون کے بعد معمول پر واپس آنے کی کوشش کر رہے ہیں ، کو مشکل صورتحال میں نہیں رکھنا چاہتے۔ اسی وجہ سے ، صدر کی حیثیت سے ، میں نے ہفتے کے آخر میں 15 صوبوں میں کرفیو کے اقدام کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

وزیر صحت کے مطابق ، ترکی نے جمعرات کے دن مزید 926 افراد کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی جب ملک میں  کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لگائی پابندیاں کو کم کرنا شروع کیا تھا۔

فرحتین کوکا نے جمعرات کے روز وزارت صحت کے اعداد و شمار کے حوالے سے ٹویٹر پر بتایا کہ اس بیماری سے مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 131،778 ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ روز 926 مزید مریضوں کو اسپتالوں سے فارغ کیا گیا۔ ترکی میں  کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں 21 نئی اموات کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 4،630 ہوگئی۔

Read Previous

اوپیک کا غیر معمولی اجلاس کل ہو رہا ہے

Read Next

غزہ کے مغربی کنارے پر قبضہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،اسپیکر امریکی کانگریس

Leave a Reply