turky-urdu-logo

بھارت میں کورونا وائرس کے باعث مہلک 24 گھنٹے

جمعہ کی صبح تک گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9،851 نئے کیسز اور 273 اموات کے ساتھ ، ہندوستان میں کوویڈ 19 ہلاکتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔

 حالیہ اضافہ اس وقت دیکھا گیا جب بھارت مذہبی مقامات ، ریستوراں اور شاپنگ مالز میں کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی پابندیوں کو کم کرنے کے لئے پوری طرح تیار تھا۔

جان ہاپکنز کورونا وائرس ریسورس سینٹر کے مطابق ، اب تک بھارت میں 227،029 تصدیق شدہ کیسز ہیں جبکہ 6،363 اموات ہو چکی ہیں۔

گذشتہ ہفتے ایک نیوز کانفرنس میں ، وزارت داخلہ نے 8 جون سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا تھا  جسے انلاک ون کا نام دیا گیا۔

تاہم ، وزارت صحت نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پروٹوکول جاری کیے ہیں۔ جن میں بڑے اجتماعات پر پابندی لگانا اور ریستورانوں کو صرف ٹیک وے کی اجازت دینا شامل ہے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر ، دہلی ، تمل ناڈو ، گجرات اور بنگال میں جمعہ کے روز 24 گھنٹے کے اندر سب سے زیادہ کورونا کیسز سامنے آئے۔

مغربی ریاست مہاراشٹرا جہاں دارالحکومت ممبئی واقع ہے  2،933 کیسز کے ساتھ بدترین متاثرہ ریاست ہے۔ ریاست نے وبا شروع ہونے کے بعد سے 2،710 اموات کی تصدیق کی ہے ، جو ہندوستان میں کسی بھی ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔ امریکہ ، برازیل ، روس ، برطانیہ ، اسپین اور اٹلی کے بعد ہندوستان  دنیا کا ساتواں بدترین متاثر ملک ہے۔

Read Previous

گول کیپر کیچ بطور ڈرمر فوک راک بینڈ میں شامل

Read Next

امریکہ میں بزرگ شہری پر تشدد کرنے والے 2 پولیس افسروں کو معطل کردیا گیا

Leave a Reply