turky-urdu-logo

ترک پارلیمنٹ میں فوج کی لیبیا میں تعیناتی کی مدت میں توسیع کی قرار داد جمع

صدر رجب طیب ایردوان نے لیبیا میں ترک فوج کی موجودگی کی مدت میں توسیع کی قرار داد جمع کروا دی

صدارتی دفتر سے بھیجی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں ترک فوج کو مزید ڈیڑھ سال کی توسیع دی جائے۔

لیبیا سے ترکی اور خطے کی سیکیورٹی کو خطرات ہیں۔ اگر لیبیا کی باغی ملیشیا کی طرف سے حملے اور تصادم شروع ہو گیا تو اس سے نہ صرف مشرقی بحیرہ روم میں ترک مفادات کو خطرہ ہو گا بلکہ شمالی افریقہ بھی بری طرح متاثر ہو سکتا ہے۔

قرار داد کے مطابق لیبیا میں مستقل امن، جنگ بندی اور سیاسی مذاکرات کا عمل مکمل ہونے تک صورتحال سنگین رہے گی۔ پارلیمنٹ کو بتایا گیا کہ ترکی اور لیبیا کے درمیان فوج کی تربیت اور تعاون کا معاہدہ جاری ہے اس لئے فوج کی تعیناتی کی مدت میں توسیع ضروری ہے۔

اس قرار داد پر بحث 18 دسمبر کو شروع ہو گی۔ فی الحال ترک پارلیمنٹ میں بجٹ پر بحث جاری ہے جو ہر صورت اس ماہ مکمل کرنی ہے۔ ترکی کا مالیاتی سال یکم جنوری سے شروع ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی اور لیبیا کے درمیان 2019 میں فوجی تعاون کا ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ اسی معاہدے کے تحت ترکی نے لیبیا کے ساتھ سمندری حدود کا دیرینہ تنازعہ بھی حل کر لیا ہے۔

Read Previous

یوکرین ترکی کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتا ہے، نائب وزیر تجارت

Read Next

پاکستان کی جانب سے امدادی سامان آذربائیجان روانہ

Leave a Reply