turky-urdu-logo

یوکرین ترکی کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتا ہے، نائب وزیر تجارت

یوکرین کے نائب وزیر تجارت تارس کاشکہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترکی کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم 5 ارب ڈالر ہے تاہم باہمی تجارت بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ قریباً فائنل ہو چکا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں مزید اضافے کے امکانات واضح نظر آ رہے ہیں۔

تارس کاشکہ نے کہا کہ زراعت، اسٹیل پروڈکٹس، سرمایہ کاری، سروسز سیکٹر میں دونوں ملکوں کے درمیان کچھ تحفظات پائے جاتے ہیں تاہم اس پر بات چیت جاری ہے اور جلد ہی یہ معاملات طے کر لئے جائیں گے۔

ترکی یوکرین کا پانچواں بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ تجارتی اور معاشی تعلقات بہتر ہونے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

تارس کاشکہ نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ تجارتی توازن ترکی کے حق میں ہوا۔ ترکی یوکرین سے ڈیزل امپورٹ کرتا ہے۔ تجارت کے اس ذریعہ کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ یوکرین از خود بڑے پیمانے پر ڈیزل روس اور بیلاروس سے منگواتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین ترکی کے ساتھ دفاعی شعبے اور ہائی ٹیکنالوجی میں تعاون چاہتا ہے۔ یہ دو ایسے شعبے ہیں جس سے دونوں ملکوں کے درمیان طویل مدتی تجارتی تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین صحت عامہ اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ترکی کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

Read Previous

یورپین یونین میں ترکی کے دوست ممالک نے اچھا تاثر قائم نہیں کیا، صدر ایردوان

Read Next

ترک پارلیمنٹ میں فوج کی لیبیا میں تعیناتی کی مدت میں توسیع کی قرار داد جمع

Leave a Reply