turky-urdu-logo

اتحاد اور یکجہتی ہر شعبے میں کامیابی کی کنجی ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اتحاد اور یکجہتی ہر شعبے میں کامیابی کی ضمانت ہے۔

وہ بلغاریہ کی موومنٹ فار رائٹس اینڈ فریڈم کانگریس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جدوجہد سے لے کر حقوق اور آزادی کی جنگ تک کوئی قوم اتحاد اور یکجہتی کے بغیر کامیابی حاصل نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا مجھے یقین ہے کہ بلغاریہ کی جمہوریت میں آزادی اور حقوق کی جدوجہد کا کردار انتہائی اہم ہے۔ آنے والے نئے دور میں ایک جامع اور بھرپور راستے کی تلاش میں یہی دو چیزیں کامیابی کی کنجی ہیں۔

بلغاریہ جو کسی زمانے میں سلطنت عثمانیہ کے زیر نگیں تھا یہاں آبادی کا 10 فیصد ابھی بھی ترکوں پر مشتمل ہے۔

بلغاریہ کی موومنٹ فار رائٹس اینڈ فریڈم کانگریس ترک بلغاریوں کی ایک سیاسی جماعت ہے جس کی پارلیمنٹ میں 26 نشستیں ہیں۔

Read Previous

فٹ بال، ترکش کلب بیسیکتاس اور الیانسپور آمنے سامنے

Read Next

ترکی نے 11 ماہ میں چار ہزار ٹن چائے ایکسپورٹ کی

Leave a Reply