ترکی نے رواں مالی سے گیارہ ماہ میں چار ہزار ٹن چائے کی ایکسپورٹ سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا۔
ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں چائے کی برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
بیلجئم ترک چائے کا سب سے بڑا خریدار ہے جس نے 48 لاکھ ڈالر کی چائے ترکی سے خریدی۔ جرمنی اور نیدرلینڈ بھی ترک چائے کے بڑے خریدار ہیں۔
ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین احمد حامدی نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود ترکی سے ایکسپورٹ مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
اس سال کے شروع سے ہی ترکی سے چائے کی ایکسپورٹ میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور گیارہ ماہ چائے کی ڈیمانڈ مسلسل بڑھتی گئی۔ ترک چائے کے خریدار ممالک میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
Tags: ترک معیشت