امریکہ کا کہنا ہے کہ ہم ترکی کے ساتھ خاص طور پر شام کے حوالے سے مشترکہ مفادات کے حامل ہیں۔
امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شام میں اپنے مشترکہ مفادات کو عملی شکل دینے کے لیے ترکی کے ساتھ تعمیری اتحاد جاری رکھیں گے۔
نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ ان مفادات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہم ترکی کے ساتھ مل کر تعمیری شکل میں کام کرنا جاری رکھیں گے۔