![](https://www.turkeyurdu.com/wp-content/uploads/2021/03/2-1.jpg)
صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ حقوق انسانی پلان کا اجرا عوامی منگوں کا ترجمان ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں اس پلان کا اعلان کیا۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ اس پلان کو ترتیب دینے میں دوسال لگے ہیں اور اس میں نظریاتی آزادی، قوی معاشرے اور ایک جمہوری طرز عمل پر کام کیا گیا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے اس پلان کو 11 بنیادی نقات پر مشتمعل قرار دیا ہے۔
1 اس پلان کا مقصد حقوق انسانی کو مزید بہتر بنانا ہے۔
2 قانونی شفافیت
3 انسان روز اول سے اپنے بنیادی حقوق کا حامل ہے جن کے تحفظ و فروغ میں ریاست کا تعاون شامل ہے۔
4 معاشرے کے نالاں طبقات کے تحفظ اور ان کی خوشحالی کا فروغ اور حقوق انسانی کے حوالے سےاعلی ادارتی و معاشرتی بیداری کا اظہار۔
5 انسانی تکریم اور اس کے تمام حقوق کا تحفظ قوانین کی روشنی میں کیا جائے گا۔
6 حق ملکیت کا موثر تحفظ
7 تمام افراد نسل ، زبان ، صنفی برابری ، سیاسی نظریات ، فلسفیانہ عقائد ، دین و مذہب اور ان سے مشابہہ تمام عوامل سے بلا امتیاز قانون کے سامنے یکساں حقوق کے حامل ہو نگے۔
8 فرد کی مالی و مانوی احساسات کا تحفظ۔
9 آزادی قانون اور سچائی پر مبنی عدالتی نظام کی تقویت
10 شخصی آزادی و تحفظ کا فروغ
11 آزادی اظہار ، تاسیس تنظیم اور مذہبی آزادی کا تحفظ و فروغ۔