
اقوام متحدہ نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ 6 فروری کوقہرمانماراش کے مرکز میں آنے والے زلزلوں کے بعد ترکیہ اور شام کے لیے شروع کی گئی امدادی مہم میں تیزی سے حصہ ڈالیں۔
یومیہ پریس بریفنگ میں اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے گزشتہ روز حطائے کے علاقے دفنے میں آنے والے 6.4 شدت کے زلزلے کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں خطرات بہت زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے بہت زیادہ رقم کی ضرورت ہے۔
دوجارک نے تعاون کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کو خطرہ ہے اور انہیں ہماری مدد کی ضرورت ہے اس لیے ہمیں امدادی کاموں میں تیزی لانی چاہیے۔
دوجارک نے یہ بھی کہا کہ زمین پر اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے، اور اہلکار زیادہ مربوط کردار ادا کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ 6 فروری کوقہرمانماراش کے مرکز میں آنے والے زلزلوں کے بعد ترکیہ اور شام کے لیے شروع کی گئی امدادی مہم میں تیزی سے حصہ ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ 14 فروری کو، اقوام متحدہ نے شام میں زلزلہ متاثرین کے لیے 397.6 ملین ڈالر کی انسانی امداد کا مطالبہ کیا۔ اسی وقت، اقوام متحدہ نے یہ معلومات شیئر کیں کہ 143 انسانی امداد کے ٹرک 9 سے 16 فروری کو باب الھاوا اور بابوسلامی سرحدی دروازوں سے شام میں داخل ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے 16 فروری کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ آج، اقوام متحدہ صدی کے سب سے بڑے زلزلے سے متاثرہ ترک عوام کے لیے 1 بلین ڈالر کی انسانی امداد کی اپیل کررہی ہے۔
اقوام متحدہ کی 77 ویں جنرل اسمبلی کے صدر کاسابا کروسی نے کہا کہ قہرمانماراش میں زلزلے سے تقریباً 9 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں ، انہوں نے تمام رکن ممالک سے ترکیہ اور شام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کی اپیل کی۔