turky-urdu-logo

اوزون کی سطح کے متعلق عوام الناس میں شعور پیدا کرنے کے لیے اقوام متحدہ کا نیا اقدام

اقوام متحدہ نے اوزون کی سطح کی اہمیت  کے  بارے میں شعور پیدا کرنے کے لیے ایک ویڈیو گیم لانچ کر دی۔

گیم کا نام ری سیٹ ارتھ رکھا گیا ہے ۔

اس گیم کا نام اینیمیٹڈ فلم  پر مبنی ہے جس کا پریمیر گذشتہ ماہ عالمی یوم تعلیم کے موقع پر ہوا تھا ۔

اینیمیٹڈ فلم کو تین ہفتوں سے بھی کم عرصے میں 83 ہزار 8 سو سے بھی زیادہ  مرتبہ دیکھا گیا ہے۔

یہ گیم اینڈروئڈ اور آئی فون دونوں پر ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہے۔

اس گیم میں کھلاڑی ٹائم ٹریول ایڈونچر سے لطف اندوز ہونگے جس میں وہ وقت میں پیچھے جا کر اوزون لیر کے ختم ہونے کی وجہ ڈھونڈیں گے اور دنیا کو بچائیں گے۔

اقوام متحدہ اوزون کی سطح پر مبنی گیم  اور فلم کے ذریعے ماحول کو محفوظ رکھنے سے متعلق  لوگوں کے اندر شعور پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Read Previous

ارطغرل غازی: جلال آل نے پاکستانی بچوں کی صلاحیتوں کو سراہا

Read Next

ترکی: جنوری میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے استنبول کے 1,380 گھر خرید لئے

Leave a Reply