turky-urdu-logo

ترکی: جنوری میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے استنبول کے 1,380 گھر خرید لئے

غیر ملکی سرمایہ کار ترکی کے رئیل استیٹ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر انویسٹمنٹ کر رہے ہیں۔ ترک ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں گو کہ پراپرٹیز کی خریداری میں 31.5 فیصد کمی آئی لیکن اس کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ترکی میں دو ہزار 675 رہائشی گھر خرید لئے۔

سب سے زیادہ انویسٹمنٹ استنبول میں کی گئی جہاں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 1,380 گھر خریدے۔ دوسرے نمبر پر مشرقی بحیرہ روم کا ساحلی شہر انطالیہ تھا جہاں 462 گھر خریدے گئے۔ دارالحکومت انقرہ میں 179 گھر غیر ملکی انویسٹرز نے خریدے۔

سب سے زیادہ ایرانیوں نے ترکی میں 459 گھروں کی خریداری کی۔ عراقی باشندوں نے 385 اور روسی سرمایہ کاروں نے 260 گھر خرید لئے۔

ترک ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ جنوری میں 70 ہزار 587 گھروں کی خرید و فروخت ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ سال کے مقابلے میں پراپرٹیز کی ٹریڈنگ میں 38 فیصد کمی آئی۔

سب سے زیادہ گھروں کی خرید و فروخت استنبول میں ہوئی جہاں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 13,666 رہائشی عمارتیں خریدیں۔

دارالحکومت انقرہ میں 6,635 اور مشرقی بحیرہ روم کے صوبے ازمیر کے 4,063 گھروں کی خرید و فروخت ہوئی۔

جنوری میں 22,268 گھر ایسے تھے جن کی پہلی بار فروخت ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ سال کے مقابلے میں نئے گھروں کی فروخت میں 38 فیصد کمی آئی۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں نئے گھروں کی فروخت کا حجم 31.5 فیصد رہا۔

نئے گھروں کی خریداری میں بھی آبادی اور سیاحت کا سب سے بڑا مرکز استنبول رہا۔ جس میں 3,746 نئے گھر آباد ہوئے۔ دارالحکومت انقرہ 1,649 اور ازمیر 1,233 نئے گھروں کی فروخت کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

رہن رکھے گئے گھروں کی فروخت میں 74 فیصد کی نمایاں کمی آئی اور بینکوں سے لئے گئے قرض کے گھروں کی فروخت کا حجم 10,732 رہا۔

Read Previous

اوزون کی سطح کے متعلق عوام الناس میں شعور پیدا کرنے کے لیے اقوام متحدہ کا نیا اقدام

Read Next

ٹرکش لیرا بمقابلہ امریکی ڈالر: لیرا مسلسل آگے بڑھ رہا ہے

Leave a Reply