turky-urdu-logo

ٹرکش لیرا بمقابلہ امریکی ڈالر: لیرا مسلسل آگے بڑھ رہا ہے

صدر رجب طیب ایردوان کی نئی اکنامک ٹیم سے ٹرکش لیرا کو نئی زندگی مل رہی ہے۔ آج کرنسی کی عالمی مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 6.99 ٹرکش لیرا کے برابر آ گیا۔ چھ ماہ پہلے امریکی ڈالر کے مقابلے میں ٹرکش لیرا کی قیمت تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

گذشتہ سال نومبر میں ایک امریکی ڈالر 8.52 ٹرکش لیرا تک پہنچ گیا تھا۔ واضح رہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے نومبر میں اپنے داماد بیرات البیراک سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر لطفی ایرن کو وزیر خزانہ تعینات کیا تھا۔ اسی روز ترکی کے مرکزی بینک کے گورنر کو ہٹا کر ناجی آبال کو گورنر بنایا گیا تھا۔

اکنامک ٹیم میں تبدیلی سے ترک معیشت میں کچھ ٹھہراوٗ آیا اور ٹرکش لیرا نے اپنی کوئی ہوئی قدر کو دوبارہ بحال کیا۔

Read Previous

ترکی: جنوری میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے استنبول کے 1,380 گھر خرید لئے

Read Next

ترکی: جنوری میں بجٹ خسارہ 24 ارب ٹرکش لیرا سے تجاوز کر گیا

Leave a Reply