
ترکی کے رواں مالی سال کے پہلے ماہ ہی آمدنی اور اخراجات میں توازن بگڑ گیا۔ جنوری میں صدر ایردوان کی حکومت کو 24 ارب 20 کروڑ ٹرکش لیرا یعنی 3.3 ارب ڈالر کا مالیاتی خسارہ ہوا ہے۔
ترک وزارت خزانہ کے مطابق گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 21 ارب 50 کروڑ ٹرکش لیرا کا سرپلس تھا جو اس سال خسارے میں بدل گیا۔
جنوری میں ٹیکس اور نان ٹیکس آمدنی 89 ارب 60 کروڑ ٹرکش لیرا رہی جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 26.7 فیصد کم ہے۔ دوسری طرف حکومت کے اخراجات 13 فیصد اضافے کے بعد 113 ارب 80 کروڑ ٹرکش لیرا کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔