turky-urdu-logo

یوکرائنین شہریوں کا چھٹیاں گزارنے کے لیے ترکی کا انتخاب

یوکرائنین قونصل نے پیر کو کہا کہ ترکی  سخت کورونا وائرس اقدامات کی بدولت چھٹیوں گزرانے کے لیے بہترین انتخاب ہے۔

ترکی کے سیاحتی صوبہ انتالیا میں یوکرینین قونصل وایاسلاو کھومینکو نے کہا کہ یکم جولائی سے دونوں ممالک کے درمیان کمرشل پروازیں شروع ہو جائیں گی اور یوکرینین باشندے ترکی کے لئے روانہ ہو سکیں گے۔

کھومینکو نے مزید بتایا کہ انقرہ انتظامیہ نے انتہائی احتیاط کے ساتھ کورونا وائرس  کے پھیلاو کو سنبھال لیا ہے اور اس سے سیاحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور اسی کی بدولت ترکی  چھٹیاں گزارنے کا بہترین انتخاب بن گیا ہے۔

انہوں نے بتایا، ” گزشتہ سال پندرہ لاکھ یوکرینین شہریوں نے ترکی کا دورہ کیا تھا ، وبائی مرض کے سبب یہ تعداد کم ہوسکتی ہے ، لیکن ہم سیاحوں کی تعداد میں زیادہ کمی کی توقع نہیں کررہے۔

یوکرین کے شہریوں کی انتالیا کو ترجیح دینے  کی وضاحت کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ ویسے تو سب یہاں کی ہر چیر شامل ہے لیکن چھٹیوں کے پیکیج اور صاف ستھرا ساحل اس کی ایک اہم وجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی خوبصورت فطرت بھرپور تاریخ  اور ہوٹلوں میں پیش کی جانے والی اعلی معیار کی خدمات  یوکرینین باشندوں کواپنی طرف راغب کرتی ہیں۔

یوکرائنی عہدیدار نے اپنے شہریوں کی مدد کرنے پر ترک حکومت کا  شکریہ ادا بھی کیا ، ان کا کہنا تھا کہ انقرہ نے  وباء کے دوران تقریبا 3،000 یوکرینین باشندوں کی وطن واپسی کو یقینی بنایا۔

Read Previous

شمالی کوریا کا جنوبی کوریا سے تمام رابطے ختم کرنے کا اعلان

Read Next

سَر سے جُڑے دو تُرک جڑواں بچوں کا لندن میں کامیاب آپریشن

Leave a Reply