turky-urdu-logo

سَر سے جُڑے دو تُرک جڑواں بچوں کا لندن میں کامیاب آپریشن

تُرکی میں ایک سال پہلے خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی لیکن دونوں بچے کبھی بھی ایک دوسرے کو دیکھ نہیں سکتے تھے کیونکہ دونوں کے سر ایک دوسرے کے ساتھ جُڑے ہوئے تھے۔

تُرک صدر طیب اردوان اور ان کی اہلیہ ایمن اردوان کی مداخلت کے بعد خاتون کو بچوں سمیت لندن بھیجا گیا جہاں ایک کشمیری ڈاکٹر نے مختلف آپریشنز کے بعد دونوں کے سر ایک جدا کر کے انہیں علیحدہ کر دیا۔

صدر طیب اردوان کے آفس سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک کشمیری سرجن کی سربراہی میں 42 ڈاکٹروں کی ٹیم نے تُرک جڑواں بچوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرنے کیلئے آپریشن کیا۔ اس ٹیم میں دو تُرک ڈاکٹرز بھی شامل تھے۔

جب یہ بچے پیدا ہوئے ان کے چہرے ایک دوسرے کے مخالف سمت میں تھے اور ان کے سر آپس میں جڑے ہوئے تھے۔

Read Previous

یوکرائنین شہریوں کا چھٹیاں گزارنے کے لیے ترکی کا انتخاب

Read Next

ترکش ایئرلائن ترکی کا ٹاپ برانڈ برقرار

Leave a Reply