turky-urdu-logo

شمالی کوریا کا جنوبی کوریا سے تمام رابطے ختم کرنے کا اعلان

شمالی کوریا نے اپنے ہمسایہ جنوبی کوریا کے ساتھ تمام روابط ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جنوبی کوریا کو دشمن قرار دیتے ہوئے شمالی کوریا نے دونوں ملکوں کے درمیان ہاٹ لائن بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کے سرحدی شہر کائی سونگ میں واقع لائژن آفس کو بھی منگل سے بند کر دیا جائے گا۔ یہ لائژن آفس 2018 میں قائم کیا گیا تھا تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان رابطے کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

دونوں ملک اس وقت حالت جنگ میں ہیں کیونکہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان 1953 کی کورین جنگ کے بعد کوئی امن معاہدہ طے نہیں ہو سکا تھا۔

کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق آج دوپہر بارہ بجے کے بعد سے جنوبی کوریا کے ساتھ مواصلات اور رابطوں کے تمام ذرائع بند کر دیئے گئے ہیں۔ ملٹری کمیونیکیشن چینلز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

جنوری میں کورونا وائرس کی عالمی وبا پھوٹنے کے بعد لائژن آفس عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا اور دونوں ملکوں کے درمیان رابطہ ٹیلی فون کے ذریعے تھا۔ لائژن آفس میں ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ صبح نو اور شام بجے کیا جاتا تھا۔ جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ 21 ماہ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ پیر کو جب صبح 9 بجے کال کی گئی تو کسی نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔

کورین نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے ساتھ فیس ٹو فیس رابطے کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی ان کے ساتھ کسی معاملات پر بات چیت کرنی چاہیئے۔

Read Previous

نیوزی لینڈ کےبعد جاپان بھی وائرس سے پاک

Read Next

یوکرائنین شہریوں کا چھٹیاں گزارنے کے لیے ترکی کا انتخاب

Leave a Reply