جاپان کے سرکاری میڈیا کے مطابق منگل کو جاپان میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔ قومی نشریاتی ادارہ این ایچ کے کی ایک رپورٹ کے مطابق جاپان میں انفیکشن کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا جس سے کیسز کی مجموعی تعداد 223،17 برقرار رہی۔ جب کہ اضافی 712 کیسز ڈائمنڈ پرنسیز کروز شیپ کے ذریعے آئے تھے جو فروری میں جاپان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
جاپان میں کوویڈ 19 سے ہونے والی ہلاکتوں کی کل تعداد 932 ہے جن میں 13 بحری جہاز سے آنے والے شامل ہیں۔
5،396 کیسز کے ساتھ دارلحکومت ٹوکیو جاپان کا سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے۔ اس کے بعد1،785 کیسز کے ساتھ اویساکا اور 1،395 کیسز کے ساتھ کناگاوا دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق جاپانی عہدیداروں نے ایک بیان میں بتایا کہ ہوائی اڈوں پر کوویڈ 19 کے 209 کیسز سامنے آئے جن میں سے 173 افراد وہ افراد ہیں جو چین سےخصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس آئے تھے۔