turky-urdu-logo

تُرک صدر طیب اردوان کا لیبیا کے معاملات پر صدر ٹرمپ کو فون

Turkish President Recep Tayyip Erdogan (R) and Libyan Prime Minister Fayez al-Sarraj (L) hold a joint press conference at the Presidential Complex in Ankara on June 4, 2020. (Photo by Adem ALTAN / AFP)

لیبیا کے معاملات پر تُرک صدر طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کیا اور انہیں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ لیبیا کی آئینی حکومت کی ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔

صدر ٹرمپ سے بات کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ لیبیا کے آئینی وزیراعظم فیاض السراج کی حکومت کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ لیبیا کی آئینی حکومت کے خلاف جو کوئی بھی جنگجو خلیفہ ہفتار کی حمایت کرے گا اس کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے اور لیبیا میں دوبارہ خانہ جنگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ خلیفہ ہفتار لیبیا میں خانہ جنگی کر کے اقتدار حاصل کرنا چاہتا ہے اور اسے روس کی مدد حاصل ہے لیکن ترکی ایسی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین دلایا کہ تُرکی لیبیا کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ہر طور مدد کی جائے گی۔

Read Previous

نائیجیریا: ‘پراسرار بیماری’ سے قریبا ایک ہزار افراد ہلاک

Read Next

نیوزی لینڈ کےبعد جاپان بھی وائرس سے پاک

Leave a Reply