
یوکرینی وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ ترکی اوریوکرین کے تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچ گئے ہیں۔
یوکرینی پارلیمینٹ سے خطاب کے دوران وولدیمیر زیلینسکی نے اپنے ملک اور ترکی کے مابین ٹیکنالوجی اور دفاعی صنعت سمیت تعاون کی موجودہ سطح میں اضافے پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ترکی کے ساتھ مل کر بحری جنگی جہاز ، موٹریں ، بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیاں ، اور فضائی دفاعی نظام تیار کریں گے۔
رواں سال ترک صدر رجب طیب ایردوان نے وولدیمیر زیلینسکی سے کیف میں ملاقات کی۔
ملاقات میں معائدہ پر بھی دستحط کیا گیا جس کے تحت تر کی اپنے دوست ملک یوکرین کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے 205 ملین لیرا دے گا۔
دونوں ممالک نے باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا ، 2019 میں ابتدائی طور پر 10 بلین ڈالرز اور پھر 20 بلین ڈالر کی تجارت کی گئی۔
Tags: ترکی اور یوکرین