
ترکی نے یمن میں ترک سماجی کارکن پر حملے کی شدید مذمت کی ۔
منگل کے روز یمن کے جنوب بندرگاہی شہر عدن میں ایک مسلح افراد کے حملے میں ترک ہلال احمر کے رکن علی جان زخمی ہوگئے۔
ترک وزیر خارجہ نے ایک بیان میں حملہ آور کی گرفتاری اور تفتیش کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ترک ہلال احمر دنیا میں سب سے بڑے انسانی بحران کا شکار یمن کے عوام کی تکلیفوں کو کم کرنے میں مدد کا کام مکمل لگن سے جاری رکھے گا۔
وزارت نے بداک کی جلد صحت یابی کے لیے دعایا کلمات کہے اور پوری ترک ہلال احمر کمیو نٹی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
ترک ہلال احمر ترکی کی سب سے بڑی انسان دوست تنظیم ہے اور اس وقت دنیا بھر میں اس کی ٹیمیں ضرورت مند افراد تک امداد پہنچا رہی ہے۔