یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے روس میں قید یوکرینی باشندوں کی رہائی کے لیے ترک صدر ایردوان سے مدد مانگ لی ۔
یوکرین کے وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ صدر زلنسکی اور ترک صدر ایردوان نے گزشتہ ہفتے امریکہ میں ٹرکش ہاوس میں ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران صدر زلنسکی نے صدر ایردوان کو روس میں قید یوکرینی شہریوں کی فہرست دی اور اس معاملے میں تعاون کی درخواست کی۔
