fbpx
ozIstanbul

ترکی میں اب تک 10 کروڑ 9 لاکھ کورونا ویکسین لگا دی گئی

ترک وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں اب تک 10 کروڑ 9 لاکھ کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 53 لاکھ لوگوں کو اب تک کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگا دی گئی ہے جبکہ 4 کروڑ 4 لاکھ لوگوں کی ویکسین مکمل ہو چکی ہے۔

86.74 فیصد بزرگوں کو کم از کم کورونا کی ایک ڈوز لگا دی گئی ہے۔

ترکی میں اب تک 10 لاکھ لوگوں کو کورونا کی بوسٹر ڈوز بھی لگا دی گئی ہے۔

وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 104 کورونا کے نئے کیسیز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اب تک 32 ہزار 119 لوگ کورونا وائرس کے باعث وفات پا چکے ہیں۔

دسمبر 2019 سے لے کر اب تک کورونا وائرس 192 ممالک کو اپنا نشانہ بنا چکا ہے۔

پچھلا پڑھیں

فیس بک نے مختصر ویڈیوز کا فیچر متعارف کروا دیا

اگلا پڑھیں

یوکرین نے روس میں قید شہریوں کی رہائی کے لیے ترکی سے مدد مانگ لی

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے