turky-urdu-logo

اناج برآمد معاہدے میں پائیداری روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی بیناد ہو سکتی ہے، ترک وزیر خارجہ

ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو   کا کہنا ہے کہ یوکرین سے اناج کی برآمد کا معاہدہ پائیدار ہونا چاہیے اسی صورت میں ہمیں اس سے مزید فائدہ  ہو سکتا ہے ، اور یہ معاہدہ  یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ  کے خاتمے کی بنیاد بن سکتا ہے۔

وزیر خارجہ نے ملیشیا  کے دارلحکومت کوالالمپور میں اپنے ہم منصب     کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   عالمی سطح پر اناج کی ترسیل کے معاہدے کی مدت 4 ماہ ہے اور اس عرصے میں اگر  یہ معاہدہ پائیدار رہا تو اس کی توسیع کے حوالے سے سوچا جا سکتا ہے۔

ترک وزیر نے اپنے ہم منصب سیف الدین عبداللہ سے ملاقات کے بارے میں بتاتےہو ئے کہا کہ ملاقات میں  دوطرفہ تعلقات کے  مختلف پہلوں پر بات چیت کی گئی ، ترکیہ اور ملیشیا   کے درمیان تجارتی حجم 5 بلین ڈالرز تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔

وزیر نے  بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہت جلد فری ٹریڈ معاہدے پر دستحط  کیے جائیں گے

علاوہ  ازیں توانائی، سیاحت، نقل و حمل اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔

وزیر خارجہ نے دورہ ملیشیا کے دوران    ملیشیا کے وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی  اور دونوں ممالک کے دفاعی شعبے میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

Read Previous

بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم

Read Next

ترک صدر رجب طیب ایردوان کل ایک روزہ دورے پر روس جائیں گے

Leave a Reply