ترک صدر رجب طیب ایردوان کل ایک روزہ دورے پر روس جائیں گے

ترک صدر رجب طیب ایردوان کل ایک روزہ  دورے  پر روس کے ساحلی شہر سوچی جائیں گے، ترک صدر اپنے روسی ہم منصب والادیمر پیوٹن سے ملاقات کریں گے

دونوں رہنماوں کے درمیان  19 جولائی کو ایران کے شہر تہران میں ہونے والی ملاقات کے بعد یہ دوسری ملاقات ہے ۔

19 جولائی کو  تہران میں ہونے قالی سربراہ اجلاس میں صدر ایردوان ، ایرانی کے  صدر ابراہیم رئیسی اور روسی صدر نے شرکت کی تھی جس  میں شام کی تازہ صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور امریکہ کو شام  سے فوجیں نکالنے کی تنبیہ کی گئی تھی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں دہشتگرد  تنظیموں خاص طور پر پی کے کے اور داعش کے خلاف جنگ اور  شامی مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے تبادلہ کیا گیا ۔

روسی صدر سے ملاقات کے ایجنڈا میں شام کی  صورتحال، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے علاوہ یوکرین سے جاری جنگ  پر بات چیت بھی شامل ہے۔

حال ہی میں ترکیہ کی ثالثی کی بدولت روس، یوکرین،  ترکیہ اور اقوام متحدہ کے درمیان اناج معاہدہ   طے پایا جس پر عمل درآمد بھی جاری ہے ،  یوکرین سے آنا والا اناج سے لدا پہلا بحری جہاز استنبول میں سیکورٹی  کلیئرنس کے بعد اپنی منزل لبنان کی  طرف گامزن ہے۔

ترکیہ کی اس انقلابی سفارکاری کی بدولت عالمی سطح پر ابھرنے والا اناج بحران حل ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

خیال رہے کہ روس اور یوکرین دنیا بھر میں اناج کی ترسیل کرنے والے سب سے بڑے ممالک ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان یوکرینی اناج برآمدگی کا معاہدہ کچھ دن قبل اقوام متحدہ اور ترکیہ کی ثالثی میں ہوا تھا۔

رواں برس فروری میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے گندم برآمدات کی بندش کی وجہ سے دنیا بھر میں اناج قلت پیدا ہو گئی تھی اور  اناج کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا تھا

Read Previous

اناج برآمد معاہدے میں پائیداری روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی بیناد ہو سکتی ہے، ترک وزیر خارجہ

Read Next

فرانس کا مسلم خاتون کو پیشہ ورانہ تربیت کے دوران اسکارف پہننے سے روکنا امتیازی سلوک کا نشانہ بنانے کے مترادف ہے،اقوام متحدہ

Leave a Reply