Turkiya-Logo-top

بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم

سعودی عرب نے بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کیلئے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ اور کورونا ویکسین رپورٹ پیش کرنے کی شرط ختم کردی۔تاہم بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کو کورونا میڈیکل انشورنس لازمی کروانا ہوگی۔
اس حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب آنے سے قبل ریپڈ کورونا ٹیسٹ کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔
غیر ممالک سے عمرہ ویزے پر آنے والے سعودی عرب میں 90 روز تک قیام کرسکتے ہیں۔ انہیں اس دوران مکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب کے تمام شہروں میں آنے جانے کی آزادی ہوگی۔

Read Previous

انقرہ: وزیر دفاع حلوصی آقار سے نیٹو کے سپریم الائیڈ کمانڈرجنرل کرسٹوفر جی کیولی سے ملاقات

Read Next

اناج برآمد معاہدے میں پائیداری روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی بیناد ہو سکتی ہے، ترک وزیر خارجہ

Leave a Reply