انقرہ: وزیر دفاع حلوصی آقار سے نیٹو کے سپریم الائیڈ کمانڈرجنرل کرسٹوفر جی کیولی سے ملاقات

ترک وزیر دفاع حلوصی آقار نے نیٹو کے سپریم الائیڈ کمانڈر یورپ (SACEUR) جنرل کرسٹوفر جی کیولی سے دارلحکومت انقرہ میں ملاقات کی ہے۔

دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یشار گیولر بھی موجود تھے تاہم اس ملاقات کی کوریج  کی اجازت میڈیا کو نہیں دی گئی ہے۔

اس سے قبل چیف آف جنرل سٹاف جنرل یشار گیولر  نے جنرل کرسٹوفر کیولی سے ملاقات کی تھی۔

جنرل  یشار گیولر  نے دارالحکومت انقرہ میں جنرل اسٹاف میں ایک فوجی تقریب کے ساتھ گزشتہ ماہ کے آغاز میں اپنی ڈیوٹی کا آغاز کرنے والے جنرل کیولی اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کا خیرمقدم کیا۔

تقریب کے بعد، جنرل  یشار گیولر  اور جنرل  کیولی  نے جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر میں مذاکرات میں حصہ لیا۔

مذاکرات  میں نیٹو کی دوسری بڑی فوج  ترک مسلح افواج (TSK) اور اتحاد کے درمیان تعلقات اور تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Read Previous

نینسی پلوسی کا دورہ،چین نے تاریخ میں پہلی بارتائیوان کی بحری و فضائی حدود کے اوپر جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا

Read Next

بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم

Leave a Reply