یوکرائن کے نائب وزیر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوکرائن کو ترکی کے ساتھ اپنے دفاعی تعاون سے بہت کچھ سیکھنا ہے۔
یوکرائن کے مقامی روزنامہ ڈین کو انٹرویو دیتے ہوئے اولیگ اوروسکی کا کہنا تھا کہ ترکی نے دفاعی شعبے میں اپنی پیشرفت کے ساتھ ساتھ اپنی مجموعی صنعتی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کے دفاعی ماڈل سے یوکرائن بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ تیس سال پہلے کوئی بھی اس بات کی پیش گوئی نہیں کر سکتا تھا کہ ترکی پوری دنیا میں اسلحہ تیار کرکے فروخت کرئے گا۔
اولیگ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک اب ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ باہمی تعاون سے یوکرائن کے لیے پہلا جہاز ترکی میں تعمیر کیا جائے اور اسکے بعد باقی جہاز یوکرائن میں بنائے جائیں گے۔