کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود ترکی کے فرنیچر کی دنیا بھر میں مانگ بڑھ رہی ہے۔
گذشتہ مالی سال میں ترکی نے فرنیچر کی ایکسپورٹس سے 3.5 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا۔ فرنیچر انڈستری بزنس مین ایسوسی ایشن کے چیئرمین نوری گورجان نے کہا کہ اس وقت ترکی دنیا میں فرنیچر برآمد کرنے والا آٹھواں بڑا ملک ہے۔ 2021 کے لئے فرنیچر کی ایکسپورٹس کا ہدف 4.5 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔ اگر فرنیچر کی ایکسپورٹس کا رجحان اسی طرح برقرار رہا تو اس سال ترکی ساتویں نمبر پر آ جائے گا۔
گذشتہ سال امریکہ کی فرنیچر ایکسپورٹس کا حجم 4.7 ارب ڈالر اور کینیڈا کا 3.7 ارب ڈالر رہا۔
ترکی اس وقت دنیا میں فرنیچر تیار کرنے والا تیرھواں بڑا ملک ہے۔ گذشتہ سال عراق، جرمنی، سعودی عرب، امریکہ، اسرائیل، فرانس، لیبیا، برطانیہ، رومانیہ اور نیدر لینڈ ترک فرنیچر کے بڑے خریدار رہے۔
کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث چین سے فرنیچر کی ایکسپورٹس کم ہوئی ہیں کیونکہ یورپ تک بحری جہاز کے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔
یورپ تک کرائے بڑھنے سے اب ترک فرنیچر کی مانگ بڑھ رہی ہے کیونکہ ترکی سے یورپ تک کرایہ انتہائی کم ہے