ترک دفاعی کمپنی بیکار کے سی ای او کو یوکرین کا اعلیٰ سول ایوارڈ دیا گیا
ترکی میں دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والی کمپنی بیکار کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہالوک بیرکتار کو یوکرین کے صدر ولادمیر زیلنسکی نے اعلیٰ سول ایوارڈ دیا۔
یہ ایوارڈ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی خدمات کے عوض دیا گیا۔
ہالوک بیرکتار نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔ ترکی وہ پہلا ملک تھا جس نے روس سے آزادی کے بعد یوکرین کو سب سے پہلے تسلیم کیا۔ یوکرین کی حکومت کا شکر گزار ہوں جنہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں میری خدمات کو سراہا۔ دونوں ملک دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید بہتر بنائیں گے۔