turky-urdu-logo

لاک ڈاوٗن کے باوجود ترکی کے سرکاری بینکوں کی شاندار کامیابی

ترکی کے تین سرکاری بینکوں نے چھ ماہ میں 9.5 ارب ٹرکش لیرا منافع حاصل کیا
زیرات، واقف بینک اور ہاک بینک نے جنوری سے جون کے دوران 1.31 ارب ڈالر منافع کمایا۔ ان بینکوں کے اثاثوں کی مالیت 1930 ارب ٹرکش لیرا تک پہنچ گئی ہے۔ بینکوں کے ڈپازٹس 1320 ارب ٹرکش لیرا ہیں۔ چھ ماہ میں تینوں بینکوں نے 1.29 ارب ٹرکش لیرا کے قرضے جاری کئے۔
تینوں بینکوں میں زیرات بینک نے سب سے زیادہ 4.5 ارب ٹرکش لیرا منافع حاصل کیا۔ بینک کے اثاثوں کی مالیت 796.6 ارب ٹرکش لیرا تک پہنچ گئی ہے۔
واقف بینک کا چھ ماہ میں منافع 3.24 ارب ٹرکش لیرا جبکہ ہاک بینک کے منافع کا حجم 1.77 ارب ٹرکش لیرا رہا۔
واقف بینک کے اثاثوں کی مالیت 538.7 ارب اور ہاک بینک کے اثاثوں کا حجم 595.7 ارب ٹرکش لیرا ہے۔
کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران ترکی کے سرکاری بینکوں نے آسان شرائط پر قرضوں کی اسکیمیں شروع کیں تاکہ معاشی سرگرمیاں بحال رہیں۔
تینوں بینکوں کی مقامی اور غیر ملکی برانچوں کی تعداد 3706 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 60 ہزار ملازمین یہاں کام کر رہے ہیں۔
ٹرکش سینٹرل بینک کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں ترکی میں کام کرنے والے تمام مقامی اور غیر ملکی بینکوں نے 4.5 ارب ڈالر کا منافع حاصل کیا۔ اس وقت ترکی کے تمام بینکوں کے اثاثوں کی مالیت 5 ہزار 350 ارب ٹرکش لیرا ہے جو 748.2 ارب ڈالر کے مساوی ہے۔
جون میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 7.23 ٹرکش لیرا کے برابر تھی۔

Read Previous

بکلاوا مٹھائی صحت کے لیے مفید

Read Next

ترک کمپنی کے سی ای او کو یوکرین کا اعلیٰ سول ایوارڈ دیا گیا

Leave a Reply