
ترکی کی مشہور مٹھائی بکلاوامیں ایک نئے ذائقے کا اضافہ۔
80 بکلاوا ماسٹرز نے دو مہینے کی محنت کے بعد ترکی کی مشہور مٹھائی بکلاوا کا ایک نیا ذائقہ متعارف کروایا گیا ہے۔ یہ نئے طریقے کا بکلاوامزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ صحت مند بھی ہے۔
ترکی کے صوبے گیزیانٹیپ کے پیسٹری ماہرین اور باورچیوں نے مل کر پہلا تاہینی بکلاوا تیار کیا جو 110 ٹی ایل کا ایک کلو فروخت ہو رہا ہے۔
بکلاوا یورپی یونین سے رجسٹرڈ شدہ ترکی کی پہلی میٹھائی ہے۔
کاروبار کے مالک اویس نے میڈیا کو بتایا کہ بکلاوا بنانے والے مشہور باورچیوں کے ساتھ مل کر ہم ایسا بکلا وا بنانا چاہتے تھے جو لوگو کو پروٹین کی فرہمی بھی کرے۔ اس تجربے کا نتیجہ اتنا مزیدار ہوگا یہ ہمیں اندازہ نہیں تھا۔
اویس کا کہنا تھا کہ بکلاوے کو لے کر لوگو ں کی طرف سے مثبت ردعمل ملنے پر بہت خوشی ہورہی ہے۔بکلاوے کے اس نئے ذائقے کوخواتین نے سب سے زیادہ پسند کیا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پستے اور تاہینی سے تیار ہونے والا بکلاوا بہت ہی مزیدار اور لوگوں کی توجہ کا باعث بن رہا ہے۔ہمیں اپنے گاہکوں سے بہت مثبت رد عمل مل رہا ہے۔بکلاوے کے نئے ذائقے کے باعث مٹھائی کے آدڑرز بھی بڑھ گئے ہیں اور ترکی کی مختلف جگہوں سے آرڈرز موصول ہو رہے ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک گاہک کا کہنا تھا کہ بکلاوا کا یہ نیا ذائقہ بہت ہی عمدہ اور مزیدار ہے۔ یہ نیا بکلاوا روایتی بکلاوے سے ہلکا اور صحت مند ہے۔