turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی حماس کے نمائدوں سے ملاقات پر امریکی تنقید بلا جواز ہے; امور خارجہ

 ترکی نے  امریکہ کی طرف سے حماس کے بعض عہدےداروں سے ملاقات پر مبنی ایک بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے ۔

ترک امور خارجہ  نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ صدر ایردوان کی جانب سے حماس تنظیم کے بعض عہدےداروں سے ملاقات پر مبنی امریکی وزارت خارجہ کا بیان اپنی حد سے تجاوز ہے۔

ترکی اس بیان کی مذمت کرتا ہے اور اس کا موقف ہے کہ غزہ میں جمہوری طور پر منتخب شدہ حماس کے نمائندوں کو دہشتگرد قرار دینا علاقے میں امن و استحکام کے قیام کی کوششوں میں معاون نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ  امریکی وزارت خارجہ نے صدر ایردوان کی طرف سے گزشتہ دنوں حما س کے بعض نمائندوں سے ملاقات پر سخت تنقید کی تھی ۔

Read Previous

ترکی میں سکول دوبارہ کھولنے کی تیاری مکمل

Read Next

بکلاوا مٹھائی صحت کے لیے مفید

Leave a Reply