turky-urdu-logo

ترکی میں سکول دوبارہ کھولنے کی تیاری مکمل

کہتے ہیں کہ زندگی کبھی رکتی نہیں وہ ہر آنے والے لمحے میں ایک نیا اور انوکھا موڑ لیتی ہے۔2020 میں بھی زندگی نے

بہت سے موڑ لیے جس سے ہر انسان کی طرز زندگی بلکل بدل کر رہ گئی۔

2020 میں پھیلنے والے وبائی مرض کورونا  وائرس نے زندگی کے ہر شعبے کوبہت بری طرح متاثر کیا   ہے ۔ اس وبا کے اثر سے سکول بھی بچ  نہیں سکے اور بچوں کی حفاظت کے تحت سکولز کو بند کردیا گیا۔

لیکن وقت کے ساتھ جیسے جیسے حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں زندگی  بھی اپنے نارمل اوقات پر واپس آرہی ہے۔

سکول کے نئے  تعلیمی سال کے شروع ہونے کے باعث ترکی میں ٹیچرز کو  سکول واپس بلا لیا گیا ہے۔ تقریبا 5 مہینوں سے سکولوں میں کلاسز منعقد نہیں کی جارہی تھیں اور اساتذہ بچوں کو آن لائن ٹیوشن فراہم کر رہے تھے۔

نارمل کلاسز شروع ہونے سے قبل  ترکی میں  اساتذہ کی ٹرینگ کے  لئے  کلاسز منعقد  کروائی جائیں گی۔ جن میں انکی ٹرینگ  کی جائے گی کہ کیسے  اس وبا سے لڑا جائے اور بچوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھا جائے۔

ترکی بھر میں ان  کلاسز کا آغاز کیا جارہا ہے۔   اساتذہ  سکول کی کلاسز اور  کانفرس ہالز میں اکھٹے ہو کر  ٹرینگ لے رہے ہیں۔

ترکی میں مشرقی صوبے  ازمیر کی ایک ترکش زبان کی ٹیچر کا کہنا تھا کہ یہ کلاسز لیتے وقت بلکل ایسا لگ رہا  ہےجیسے وہ پہلی بار سکول میں پڑھانے آئی تھی۔ انہیں سکول بہت یاد آتا ہے اور یہ اُمید کرتی ہیں کہ یہ اپنے سکول کے بچوں سے بہت جلد ملاقات کریں گی۔انہوں نے آن لائن کلاسز پڑھائی  ہیں مگر آمنے سامنے پڑھانے اور آن لائن پڑھانے میں بہت فرق ہوتا ہے۔

2020۔21   تعلیمی سال  31 اگست کو سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے شروع کیا  جائے گا۔طلبہ کی سکولز میں واپسی 21 ستمبر تک ہوگی۔

ترکی کے نجی سکولز نے اپنے نئے تعلیمی سال کا آغاز آن لائن کلاسز سے کردیا ہے۔ مارچ میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے تحت سکولز  کو بھی باقی چیزوں کی طرح بند کر دیاگیا تھا۔حالات میں بہتری آنے کے تحت ترک حکومت نے چیزوں کو دوبارہ کھولنا شروع کردیا ہے۔سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے طرز زندگی کو نارمل کرنے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے۔

Read Previous

ترکی روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہے، ترک سفیر مصطفیٰ عثمان

Read Next

صدر ایردوان کی حماس کے نمائدوں سے ملاقات پر امریکی تنقید بلا جواز ہے; امور خارجہ

Leave a Reply