turky-urdu-logo

ترکی اور برطانیہ لیبیا کے سفارتی حل پر متفق ہیں، ترک وزیر خارجہ

ترک وزیر خارجہ میولود چاؤش اولو نے کہا ہے کہ لیبیا کی خانہ جنگی کے خاتمے اور سیاسی استحکام کیلئے سفارتی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ترکی اور برطانیہ مل کر لیبیا کے معاملے کو سفارتی طور پر حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ نے یہ بات برطانیہ کے ایک روزہ دورے کے دوران کہی جس میں انہوں نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور وزیر خارجہ ڈومینک راب سے ملاقاتیں کیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی اور برطانیہ سمجھتے ہیں کہ لیبیا کے تنازعے کا حل صرف اور صرف سیاسی مذاکرات ہیں۔ ترک اقوام متحدہ کی نگرانی میں لیبیا کے تمام فریقین کے درمیان بات چیت چاہتا ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ لیبیا کی آئینی حکومت کے وزیراعظم فائز سراج کا مطالبہ ہے کہ تمام فریقین جنگ بندی کریں جس کے بعد مذاکرات کی میز پر بات چیت کی جائے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات کرتے ہوئے میولود چاؤش اولو نے کہا کہ لیبیا کے تنازعے کے حل کیلئے ترکی اور برطانیہ ایک پیج پر ہیں اور دونوں ملک لیبیا میں طویل خانہ جنگی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

اپنے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سیاحت اور دفاعی انڈسٹریز سے متعلق بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی برطانیہ کی یورپین یونین سے مکمل علیحدگی کے بعد کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ جیسے ہی یورپین یونین کے ساتھ برطانیہ کے معاملات طے پاتے ہیں ترکی تجارتی بات چیت کو آگے بڑھائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ نیٹو سمیت لیبیا، شام اور دیگر معاملات پر بات ہوئی ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے دورے کے دوران برطانوی پارلیمنٹ میں ترکی کے  آل پارٹی پارلیمنٹ گروپ کے چیئرمین جیفری ڈونلڈسن اور یورپین نیبرہڈ اینڈ امریکاز کے وزیر وینڈی مارٹن سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے مانچسٹر میں نیا ترک سفارتخانہ کھولنے کا بھی اعلان کیا جس سے یہاں کے عوام کو ترک ثقافت اور سیاحت سے متعلق بہتر معلومات مل سکیں گی۔

Read Previous

ترک ایجنسی کا پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے ساتھ معائدہ

Read Next

ترکی، ایپل کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

Leave a Reply