ترکی کی سرکاری امدادی ایجنسی TIKA کےاسلام آباد پروگرام کوآرڈینیٹر گوکھن اموت کی پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عظیم خان سے ملاقات۔ ملاقات کے دوران ممکنہ تعاون کی ہر کوشش پر اتفاق کیا گیا ۔ TIKA نے پی اے آر سی کے اشتراک سے ‘ ہنی بی ریسرچ سینٹر کے قیام’ کے پروجیکٹ کے آغاز کا اعلان بھی کیا۔
ترک ایجنسی نے 2010 کے بعد سے پاکستان میں متعدد ترقیاتی منصوبے انجام دیئے ہیں ، جن میں اسپتالوں سمیت پیشہ ورانہ تربیتی مراکز شامل ہیں۔ایجنسی کی جانب سے اورمارا اور گوادر اضلاع کے دو اسکولوں میں کھیل کے میدان قائم کیے گئے۔
خطے کے پانچ دیہاتوں میں شمسی توانائی کا نظام ، جس کا مقصد 200 خاندانوں کے گھروں میں بجلی کی فراہمی کا کام بھی جاری ہے۔
Tags: ترکی اور پاکستان