turky-urdu-logo

ترکی: آتشبازی کا بچا ہوا سامان منتقلی کے دوران پھٹ گیا، تین فوجی اہلکار جاں بحق

ترک صوبے سکاریا میں گذشتہ ہفتے آتشبازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے کے بعد جو سامان بچ گیا تھا اس کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے دوران ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

سکاریا صوبے کے گورن شیتین اوکٹے نے بتایا کہ آتشبازی کے بچے ہوئے سامان کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران سامان میں آتش گیر مادہ پھٹ گیا جس سے تین فوجی اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے آتشبازی کا سامان تیار کرنے والے ایک کارخانے میں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 70 افراد ابھی تک زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے ان دھماکوں کے الزام میں کارخانے کے مالک کے پارٹنر اور دیگر تین افراد کو حراست میں لے کر عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

Read Previous

جانوروں کے تحفظ کے لئے ترکی کی نئی پولیس برانچ نے تربیت شروع کردی

Read Next

ترک ایجنسی کا پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے ساتھ معائدہ

Leave a Reply