بدھ کے روز ماحولیات، نیچر اینڈ اینیمل پروٹیکشن ڈائریکٹوریٹ نے جانوروں کی حفاظت اور انکے نجائز استعمال کی روک تھام کے لیے ورکروں کو تربیت دینا شروع کردی ہے۔
وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے دارالحکومت انقرہ میں تربیت کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ 260 پولیس افسران کو ابتدائی طور پر تربیت دی جائے گی۔
اس پروگرام میں شامل افسران خاکی شرٹس میں مامور ہونگے اور ہائیڈی نامی ایک ایپ کے ذریعہ شہریوں کی طرف سے کی جانے والی شکایات کے خلاف جانوروں پر ہورہے ظلم کو روکیں گے۔
اس قانون سازی کا مقصد آوارہ جانوروں کی حفاظت کرنا ہے کیونکہ ترکی میں جانوروں کے قتل اور تخریب کاری کے واقعات بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور ان واقعات میں شامل مجرم صرف جرمانہ ادا کرکے باآسانی اس جرم سے رہائی حاصل کر رہے ہیں۔
اگرچہ ترکی کا 2004 سے اس معاملے پر ایک قانون موجود ہے ، جسے جانوروں کے تحفظ کا قانون کہا جاتا ہے ، لیکن بڑھتے جرائم کی شرح کا اندازہ قانون کی بد انتظامی سے لگایا جا سکتا ہے۔ جانوروں کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے جیسے وہ انسان کی جاگیر ہوں اور انکے ساتھ کسی بھی قسم کا روایہ رکھنا لوگوں کے حقوق میں شامل ہو۔ انہی وجوہات کو نظر میں رکھتے ہوئے قانوں کو سخت کیا گیا ہےکہ اب اگر کوئی بھی جانوروں کے ساتھ بُرا برتاو کرتا ہے تو اسے جرمانے کے ساتھ ساتھ سزا کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔
نیا قانون انیمل ویلفیئر فنڈ کے قیام کی نگرانی کرے گا جو جانوروں کے حقوق اور ان کے تحفظ سے متعلق سرگرمیوں کے لئے باقاعدگی سے بلدیات کو مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ بلدیات بھی اپنے بجٹ کا 1٪ جانوروں کے لئے مختص کریں گی ، جس سے میونسپلٹی جانوروں کی پناہ گاہوں اور دیگر خدمات کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
فی الحال ، ترکی کی 1،398 بلدیات میں سے ، صرف 234 میں جانوروں کی پناہ گاہیں ہیں۔ نئے قانون کے تحت جانوروں کے لیے 500 سے زائد نئی پناہ گاہیں بنائی جائیں گی۔
جانور قانون کے نفاذ کا لازمی جزو ہیں۔ سویلو کا کہنا تھا کہ پولیس کے ساتھ کام کرنے والے ڈاگز نے 2018 میں پکڑی جانے والی تقریبا آدھی منشیات ضبط کرنے میں پولیس کے کاؤنٹرکروٹیکٹوکس ڈیپارٹمنٹ کی مدد کی اور انہوں نے 2019 سے 2020 کے درمیان 42 فیصد تک منشیات تلاش کرنے میں مدد کی۔
ترکی کی نیشنل پولیس ڈاگ ٹریننگ سنٹر چلاتی ہے جو ملک میں سیکیورٹی فورسز کے زیر استعمال کتوں کی تصدیق کرتی ہے ۔ فی الحال ، مرکز کے ذریعہ تصدیق شدہ 451 کتوں نے دھماکہ خیز مواد سے لے کر منشیات تلاش کرنے تک مختلف قسم کے کاموں میں ترک پولیس کی مدد کی ہے۔
سویلو کا مزید کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے کتے جان بچانے والے ہیرو ہیں ، انہوں نے پولیس کے ایک کتے ظہیر کی مثال دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ایک دہشت گرد پر کود کر اسے دھماکہ خیز مواد کے ساتھ پھٹنے سے روک دیا جس سے جنوب مشرقی ترکی میں ایک آپریشن کے دوران جائے وقوع پر قریب 42 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوسکتے تھے۔