turky-urdu-logo

ترکی، ایپل کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

ایپل نے ترکی میں اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے کچھ ہی عرصے بعد اپنی سروس فیس کو بڑھا دیا جس کی وجہ سے صارفین پریشانی میں مبتلہ ہو گئے۔

فیس میں اضافے کے فورا بعد ہی، آئی فون 11 ، 11 پرو ، 11 پرو میکس / ایکس ، ایکس ایس ، ایکس ایس میکس اور ایکس آر ماڈلز کی بیٹری تبدیل کرنے کی قیمت ٹی ایل 449 سے بڑھا کر ٹی ایل 489 کر دی گئی جبکہ آئی فون ایس ای ، 6 ، 6 پلس ، 6 ایس ، 6 ایس پلس ، 7 ، 7 پلس ، 8 اور 8 پلس میں 349 ٹی ایل میں بیٹری تبدیل کی جائے گی۔

آئی فون 11 پرو میکس اور ایکس ایس میکس ماڈلز کی اسکرین اب ٹی ایل 2،190 کی بجائے 2،369 ٹی ایل میں تبدیل کی جائے گی۔ جبکہ آئی فون 8 کی سکرین بدلنے کی قیمت اب ٹی ایل 1،139 سے بڑھ کر 1،219 ٹی ایل کر دی گئی ہے۔

اس تبدیلی نے سروس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ وارنٹی تبدیل کرنے کے اخراجات کو بھی متاثر کیا ہے۔

یکم جولائی کو ایپل نے ترکی میں موجود ایپل سٹور کے ذریعہ فروخت ہونے والی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس نے تقریبا تمام تجارتی سامان کو متاثر کیا ہے جبکہ کچھ مصنوعات کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ایپل کا سب سے مہنگا فون ، آئی فون 11 پرو میکس ، اب 1 جولائی سے 16،349 ٹی ایل میں فروخت ہوگا جبکہ اس کی پرانی قیمت 14،999 ٹی ایل تھی۔

ایپل کی مصنوعات کی قیمتیں ہمیشہ سے ہی زیادہ رہی ہیں ۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ ترکی میں کم سے کم اجرت ایک ماہ میں 2،324 ٹی ایل رہتی ہے ایپل نے جنوری میں ٹی ایل 2،020 سے اجرت میں 15 فیصد تک اضافہ کر دیا تھا۔

قیمتوں میں اضافے سے آئی پیڈ ماڈل بھی متاثر ہوئے ہیں۔ نئے 11 انچ کے آئی پیڈ پرو کی ابتدائی قیمت تین ماہ قبل 6،399 ٹی ایل تھی جو اب بڑھ کر6،699 ٹی ایل تک پہنچ گئی ہے۔

Read Previous

ترکی اور برطانیہ لیبیا کے سفارتی حل پر متفق ہیں، ترک وزیر خارجہ

Read Next

روس شام میں جنگی جرائم کا مرتکب ہے، اقوام متحدہ، روسی وزیر خارجہ کی تردید

Leave a Reply