turky-urdu-logo

ترکی اور برطانیہ تجارت کے آزادانہ معاہدے پر آج دستخط کریں گے

یورپین یونین سے علیحدگی کے بعد برطانیہ کا کسی دوسرے ملک کے ساتھ پہلا تجارتی معاہدہ

ترکی اور برطانیہ تجارت کے آزادانہ معاہدے پر آج دستخط کریں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود تجارتی معاہدوں کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔

برطانوی وزیر تجارت لِز ٹروس نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہو گا۔

ٹیرف فری ٹریڈنگ معاہدے میں ترکی اور برطانیہ کے تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ اس معاہدے سے برطانیہ میں مینوفیکچرنگ، آٹو موٹوز اور اسٹیل انڈسٹری میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملک جلد ہی یو کے ترکی ٹریڈ ایگریمنٹ کو ایک نئی جہت دیں گے جس سے آسان تجارت تک رسائی ممکن ہو گی۔

ترکی اور برطانیہ کے درمیان 2019 میں تجارتی حجم 25 ارب ڈالر تھا۔

برطانوی وزیر تجارت نے کہا کہ جاپان، کینیڈا، سوئٹزرلینڈ اور ناروے کے بعد ترکی پانچواں ملک ہے جس کے ساتھ بڑا تجارتی معاہدہ کیا جا رہا ہے۔

یورپین یونین سے علیحدہ ہونے کے بعد برطانیہ دنیا کے مزید 62 ملکوں کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے کرے گا۔

Read Previous

فٹ بال: باساکشیر کے کھلاڑی سکرتل میچ کے دوران زخمی ہوگئے

Read Next

حکومت 18 برسوں میں 4,400 نوادرات واپس لے کر آئی، صدر ایردوان

Leave a Reply