turky-urdu-logo

حکومت 18 برسوں میں 4,400 نوادرات واپس لے کر آئی، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی حکومت حالیہ 18 برسوں میں دنیا بھر سے ترک ثقافت اور تاریخی نوادرات کے 4,400 نمونے واپس لے کر آئی۔

وہ دارالحکومت انقرہ میں اسٹیٹ میوزیم آف پینٹنگ اینڈ سکلپچرز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی ہر اس چیز کو قبول کرے گا جو اس کی ثقافت اور تاریخ کا حصہ ہو گی۔ یہ ہماری دولت ہے جو ہم دنیا بھر سے واپس لے کر آئیں گے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ان کی حکومت تمام ہنرمندوں کو خوش آمدید کہتی ہے جو ترک تاریخ، ثقافت اور فنون کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

تہذیب کو پروان چڑھانے میں بہت زیادہ وقت اور جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے۔ ترک ثقافت، اقدار اور تاریخ کو زندہ رکھنے کے لئے حکومت تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی کیونکہ یہی ترکوں کی شناخت ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہمارے آباوٗ اجداد نے جس زمین کو بھی فتح کیا وہاں ایک فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی۔ یہی ہماری ثقافت اور اقدار ہیں جس کو دنیا آج بھی یاد کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ترک قوم کے تمام مقدس اقدار اور ثقافت کو محفوظ کر رہی ہے جیسا کہ آیا صوفیا کے معاملے میں کیا گیا۔ دنیا بھر کی مخالفت کے باوجود آیا صوفیا کو اس کی اصل شناخت واپس دلائی۔

Read Previous

ترکی اور برطانیہ تجارت کے آزادانہ معاہدے پر آج دستخط کریں گے

Read Next

ترک اداکار انگین التان کو پاکستان آنے کا معاوضہ نا مل سکا

Leave a Reply