برطانیہ کے وزیرِاعظم اور لیبر پارٹی کے رہنما کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ وہ وزارتِ عظمیٰ سے دستبردار ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے بعد وہ اپنا زیادہ وقت اپنی بیوی بثوں کے ساتھ گزارہ کریں گے
اس پیش رفت کے بعد لیبر پارٹی میں نئے قائد کے انتخاب کی سرگرمیاں تیز ہونے کی توقع ہے جبکہ متعدد سیاسی شخصیات کو ممکنہ امیدواروں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
پارٹی کے کئی ارکان پارلیمنٹ کا خیال تھا کہ لیبر پارٹی کو آئندہ انتخابات میں سخت سیاسی چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے اسی وجہ سے بعض رہنماؤں نے قیادت میں تبدیلی کے مطالبات شروع کر دیے تھے حالیہ سیاسی حالات میں لیبر کے بعض ارکان کا مؤقف تھا کہ پارٹی کو نئی حکمتِ عملی اور تازہ قیادت کی ضرورت ہے تاکہ عوامی حمایت کو دوبارہ مضبوط بنایا جا سکے۔
اب تک کی آراؤں کے مطابق اینڈی برنہم لیبر پارٹی کی قیادت کے لیے نمایاں امیدوار سمجھے جا رہے ہیں ان کی حالیہ سیاسی کامیابی نے پارٹی کے اندر ان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا ہے اس کے علاوہ سابق وزیرِ صحت ویس اسٹریٹنگ سمیت دیگر شخصیات کے نام بھی ممکنہ امیدواروں میں شامل کیے جا رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کیئر اسٹارمر اس وقت تک وزیرِاعظم کے عہدے پر برقرار رہیں گے جب تک قیادت کی منتقلی یا نئے رہنما کے انتخاب کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئے رہنما کو کمزور معاشی صورتحال، عوامی توقعات اور بین الاقوامی چیلنجز سمیت کئی اہم مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
گزشتہ چند ماہ کے دوران لیبر پارٹی کے بعض فیصلوں پر شدید تنقید کی گئی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق فلاحی پالیسیوں اور معاشی اقدامات سے متعلق بعض فیصلوں نے پارٹی کی مقبولیت کو متاثر کیا مئی کے مقامی انتخابات کے نتائج کے بعد قیادت سے متعلق سوالات مزید شدت اختیار کر گئے اور پارٹی کے اندر تبدیلی کی آوازیں بلند ہونے لگیں۔
کیئر اسٹارمر نے 2024 کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی کو بڑی کامیابی دلائی تھی اور پارٹی کو کئی برس بعد اقتدار میں واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم سیاسی دباؤ، داخلی اختلافات اور عوامی حمایت میں کمی نے بالآخر ان کی پوزیشن کو کمزور کر دیا۔
اب تمام نظریں لیبر پارٹی کے آئندہ قائد کے انتخاب پر مرکوز ہیں جو برطانیہ کی سیاست کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرے گا نئے رہنما کے انتخاب کا عمل نہ صرف لیبر پارٹی بلکہ پورے برطانیہ کی سیاسی سمت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
