Turkiya-Logo-top

ترک سفیر کی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سے ملاقات، ترک فلاحی اداروں کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوعلو نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات کی جس میں ترکیہ کےمذہبی امور کے اتاشی عبدالرحمان آق کوش، ٹکا کی سربراہ صالحہ تونا اور ڈائریکٹر ترک ہلال احمر بیزا تانر نے بھی شرکت کی۔
ملاقات کے دوران پاکستان میں سرگرم ترکیہ کے فلاحی اداروں کی مختلف انسانی ہمدردی پر مبنی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جن میں ترکیہ دیانت فاؤنڈیشن، ٹکا اور ترک ہلالِ احمر شامل ہیں، جو پاکستان میں امدادی کارروائیوں، فلاحی منصوبوں اور ترقیاتی پروگراموں میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔
بات چیت میں خاص طور پر ان اداروں کی جانب سے جاری قربانی مہمات، انسانی امداد کی فراہمی، اور سماجی ترقی کے منصوبوں پر روشنی ڈالی گئی۔ دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ سرگرمیاں پاکستان میں کمزور اور متاثرہ طبقات کی معاونت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
ملاقات میں مستقبل میں تعاون کے امکانات پر بھی غور کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان فلاحی، تعلیمی اور ترقیاتی شعبوں میں شراکت داری کو مزید وسعت دی جائے گی۔
دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انسانی ہمدردی، بھائی چارے اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ مل سکے۔

Read Previous

امریکہ اور ایران مذاکرات میں فیصلہ کن پیش رفت، 60 روز میں حتمی معاہدے کے لیے لائحۂ عمل طے

Read Next

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا تاریخی انتخابی فتح کے صرف دو سال بعد وزارت عظمیٰ چھوڑنے کا اعلان

Leave a Reply