مالیاتی فئیر پلے (ایف ایف پی) کی خلاف ورزی کے بعد کے بعد ترکی کے کلب ٹربازنپور پر یوروپیئن فٹ بال میں کھیلنے پر ایک سیزن کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
یوئیفا نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ٹربازنپور 2016 میں یورپی فٹ بال باڈی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے شرائط کو پورا کرنے میں ناکام رہا اور اس نے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ کلب اگلے سیزن میں یا 2021-22 میں یورپی فٹ بال کے لئے کوالیفائی کرتا ہے تو یہ پابندی لاگو ہوگی ، لیکن اس کے بعد اس پر عمل درآمد نہیں ہوگا۔
ٹربازنپور نے بدھ کے آخر میں کہا کہ وہ ثالثی عدالت برائے کھیل (سی اے ایس) میں یوئیفا کے خلاف فیصلے کی اپیل کرے گی۔
ایف ایف پی کے قواعد 2011 میں متعارف کروائے گئے تھے جن کا مقصد ٹیموں کو اپنی کمائی سے زیادہ خرچ کرنے سے روکنا تھا ، ان اقدام کا مقصد امیر کلب مالکان کو پیسہ خرچ کر کے کامیابی خریدنے سے روکنا تھا۔
قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر اے سی میلان اور مانچسٹر سٹی دونوں کو یورپی فٹ بال سے بین کر دیا گیا ہے جس پر مؤخر الذکر نے سی اے ایس سے اپیل کی ہے۔