انڈونیشین محکمہ موسمیات کی ایجنسی نے بتایا کہ جمعرات کے روز 7.1 ایم شدت کے زلزلے نے انڈونیشیا کے شمالی مالکو صوبے کو ہلا دیا۔
محکمہ موسمیات اور جیو فزیکل ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز داروبا گاؤں سے شمال مغرب میں تقریبا 89 کلومیٹر (55 میل) شمال مغرب میں تھا۔ جبکہ زلزلے کی گہرائی 120کلو میٹر تھی۔
ایجنسی نے زلزلے کے بعد سونامی الرٹ جاری نہیں کیا ہے۔
تاحال ہلاکتوں کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
Tags: مشرقی انڈونیشیا