
ترکی کے جنوبی ریزورٹ قصبے انتالیا کا کلیوپیٹرا بیچ رواں سال کوروناوائرس کی وجہ سے دیر سے شروع ہونے والے سیاحت کے موسم دیر سے زائرین کا انتظار کر رہا ہے۔ بلیو فلیگ ساحل سمندر صاف نیلے بحیرہ روم کے پانیوں اور سنہری ریت سے نوازا گیا ، صوبہ انطالیہ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ساحل ہے۔ جس نے پچھلے سال تقریبا 3 لاکھ سیاحوں کا خیرمقدم کیا۔ کہا جاتا ہے اس جگہ پر مصر کے حکمران کلیوپیٹرا اور رومن جنرل مارک اینٹونی نے بحیرہ روم میں غوطہ لگایا تھا ، اسی وجہ سے اس ساحل کا جدید نام ہے۔ کلیوپیٹرا ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر سرور ساکراوگلو کے مطابق ، اس کی سنہری ریت اس لحاظ سے منفرد ہے کہ یہ زائرئن کے جسم پر نہیں چیپکتی۔ ساکراوگلو نے انادولو ایجنسی (اے اے) کو بتایا کہ اس مشہور ساحل سمندر پر تاریخ ، فطرت ، شہری زندگی اور سمندر ایک ساتھ ملتے ہیں۔
انہوں نے کہا ، ” انتالیا آنے والے ہر تین میں سے دو افراد یہاں تیرنے آتے ہیں ،” انہوں اس بات کا نکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کلیوپیٹرا کو ایک ڈچ میگزین نے یورپ کا بہترین ساحل سمندر قرار دیا ہے۔ ساکراوگلو نے کہا کہ کلیوپیٹرا بیچ عوام کے لیے اور معذور زائرین کے لئے ایک مخصوص جگہ کے ساتھ مفت کھلا ہے۔ کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی وجہ سے ساحل سمندرسنسان رہا ہے ، لیکن ساکراوگلو نے اس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وباء گزر جانے کے بعد ساحل سمندر اپنی سابقہ رونق دوبارہ حاصل کرلے گا۔ انہوں نے کہا “پہلے تو ہم سمجھتے ہیں کہ زیادہ تر مقامی صارفین ہوں گے پھر یورپی اور روسی مارکٹس کھلنے کے بعد سرگرمی میں اضافہ ہوگا۔ ساکراوگلو نے زور دے کر کہا کہ سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ، ساحل سمندر پر حفظان صحت کے اقدامات نافذ کیے گئے ہیں اور اردگرد موجود ہوٹلز بھی اس پر عمل کریں گے۔