یو اے ای پاکستان کی مختلف کمپنیوں میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرئے گا

متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں مختلف شعبوں کی کمپنیوں میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

ابوظہبی کے حکومتی ذرائع سے سرکاری خبرایجنسی نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی مختلف شعبوں کی کمپنیوں میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، جس میں گیس، توانائی کا انفراسٹرکچر، قابل تجدید توانائی اور صحت کا شعبہ شامل ہے۔

اس اقدام سے ملک میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے ساتھ ساتھ گراوٹ کا شکار روپیہ کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کی جانب سے اپنا پروگرام جاری کرنے کے واضح بیان کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور جمعے کو اسٹاک مارکیٹ میں 670 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا کو  آئی ایم ایف اور سفارتی ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف رواں ہفتے کے آخر تک پاکستان کو قرض پیکیج کی ساتویں اور آٹھویں قسط جاری کر رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا یہ وقفہ 12 اگست کو ختم ہو رہا ہے، اگر تجاویز 20 اگست سے پہلے بھیج دی گئیں ہوں تو تیکنیکی اعتبار سے آئی ایم ایف کا ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 20 اگست سے پہلے ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یکم اگست سے 12 اگست کے دوران وقفے سے قبل بورڈ کی منظوری لینے کی کوشش کی تھی اور کئی عہدیداروں کو آئی ایم ایف کو اس کے لیے منوانے کے لیے واشنگٹن بھیجا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے کے آغاز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری اسٹیٹ وینڈی شیرمین کو فون کیا تھا تاکہ پیکیج کے لیے امریکا کا تعاون حاصل کیا جائے۔

 

 

Read Previous

ترکیہ کی غزہ میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

Read Next

صدر ایردوان کی ترکیہ کی پہلی الیکٹرک کار کی ٹیسٹ ڈرائیو

Leave a Reply