ترکیہ کی غزہ میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

ترکیہ نے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہےکہ حملوں میں بچوں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔
ترک وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ پٹی پر مہلک ہتھیاروں سے حملے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھی ہے اور وزارت کی جانب سے فریقین کو تحمل سے کام لینے کی تلقین کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں حملوں کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ہے ۔ ان واقعات کو روکا جائے اس سے پہلے کہ معاملات ہاتھ سے نکل جائیں۔
اس سے قبل مشرق وسطیٰ میں امن عمل کیلئے اقوام متحدہ کے ایلجی نے بھی کہا کہ وہ فلسطینی عسکریت پسندوں اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں جس کے دوران اسرائیل کی جانب سے غزہ کے اندر فلسطینی اسلامی جہاد کے ایک رہنما کی ٹارگٹ کلنگ بھی شامل ہے۔
گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں کم ازکم 10فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ۔شہدا میں ایک پانچ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
اقوام متحدہ کے ایلچی نے غزہ پٹی سے اسرائیل کی جانب لانچ کیے گئے راکٹوں کاسلسلہ بھی بند کرنے پر زور دیتے ہوئے فریقین کو کشیدگی سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔انہوں نے موجودہ صورتحال میں غزہ کی تعمیر نو کیلئے کوششوں کو لاحق خطرات کے خدشہ کا بھی اظہار کیا ۔

Read Previous

موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر معاملات پر امریکا کے ساتھ تعاون ختم کر رہے ہیں،چینی وزارت خارجہ

Read Next

یو اے ای پاکستان کی مختلف کمپنیوں میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرئے گا

Leave a Reply