
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ترکیہ میں بنائی جانے والی پہلی الیکٹرک کار ٹوگ کی آزمائشی ڈرائیو کی۔
صدر ایردوان کیلئے یہ واقعی قابل فخر لمحہ تھا جب وہ ٹوگ نامی ترک کار کے کامیاب پروٹوٹائپ پر اسٹیرنگ سنبھالے ٹیسٹ ڈرائیو کر رہے تھے۔
صدر ایردوان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 29 اکتوبر کو الیکٹرک کار بنانے والی فیکٹری کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ یہ کار2023کی پہلی سہ ماہی میں ترکیہ میں فروخت کیلئے پیش کی جائے گی اور اس کار کو نہ صرف ترکیہ بلکہ دنیا بھر میں فروخت کیا جائے گا۔
ترک کمپنی ٹوگ نے 2030تک 10لاکھ گاڑیاں تیار کرکے فروخت کرنے کا ٹارگٹ رکھا ہے۔